پی ایس ایکس میں مندی کارجحان

239

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.26 پوائنٹس کی کمی سے 40340.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں16 ارب 71 کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 365 روپے کی کمی رہی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 63 لاکھ 94 ہزار 360 حصص کا اضافہ ہوگیا، اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 51 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 135 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 74.26 پوائنٹس کی کمی سے 40340.46 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 79.49 پوائنٹس کی مندی سے 22442.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 28.62 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 12.15 پوائنٹس کی مندی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 110.24 پوائنٹس کی کمی سے 17195.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 180.87 پوائنٹس کی مندی سے 15469.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 19.72 پوائنٹس کے اضافے سے 19040.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 7500 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک سروسز کے حصص کی سودے بھی 41 روپے کی تیزی سے 861 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ ایکس ڈی اور مری بیوریج ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔

 سروس انڈسٹریز لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 44.09 روپے کی مندی سے 1334.73 روپے اور مری بیوریج ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 40.63 روپے کی کمی سے 1136.10 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سلمان کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 6 لاکھ 74 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.77 روپے سے شروع ہو کر 8.19 روپے پر بند ہوئے جبکہ پیس (پاک) لمیٹڈ کے 5 کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 500 حصص کے سودے 9.94 روپے سے شروع ہو کر 10.12 روپے بند ہوئے۔

 مجموعی طور پر 90 کروڑ 32 لاکھ 23 ہزار 80 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 73 کروڑ 9 لاکھ 89 ہزار 420 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 63 ارب 53 کروڑ 27 لاکھ 87 ہزار 789 روپے سے کم ہو کر 81 کھرب 46 ارب 82 کروڑ 5 لاکھ 66 ہزار 424 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 73 لاکھ 23 ہزار 608 حصص کا کاروبار ہوا۔