لنکن باؤلر کولاسیکرا سے ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک،ضمانت پر رہا

176

روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران ایک شخص کو ہلاک کرنے پر گر فتار ہونے والے سری لنکن فاسٹ بالر نووان کولاسیکرا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔حادثہ پیر کو پیش آیا جب گاڑی میں سوار کولاسیکرا نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کولاسیکراA-1 ہائی وے پر ڈرئیونگ کر رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والا موٹر سائیکل سوار دو لائنوں کو الگ کرنے والی رکاوٹ سے ٹکراتا ہوا کرکٹر کی گاڑی سے جا ٹکرایا۔پولیس نے بتایا کہ کرکٹر سے معمول کی پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن اس کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی نہ ہوا۔

34 سالہ فاسٹ بالر نے آخری مرتبہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ان کے نام پر غور نہیں کیا۔رواں سال جون میں انہوں نے ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنتی میچوں میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔گزشتہ سال سری لنکا میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثات میں 2700 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے آدھے سے زیادہ موٹر سائیکل سوار تھے۔