بھارتی طیارے گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان اور حسن صدیقی کیلئے تمغہ جرات کا اعزاز

487

اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا۔

یوم دفاع کی مناسبت سے ایوان صدر میں مسلح افواج کے جوانوں و افسروں کیلئے تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا سمیت اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

یوم دفاع پاکستان 6ستمبرکے دن  وطن کی خاطر جان عزیز قربان کرنے والے شہدا کو ستارہ بسالت جبکہ بہترین کارکردگی اور مہارانہ صلاحتوں کا مظاہرہ کرنے پر فوجی افسران، جوانوں کو ستارہ جرات،ستارہ بسالت،تمغہ جرات سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نےائیر مارشل ظہیر احمد بابر، ائیر مارشل جواد سعید، ائیر مارشل محمد زاہد محمود کو ہلال امتیاز عسکری سے نوازا، میجر جنرل نوید صفدر ، میجر جنرل محمد طارق خادم ، میجر جنرل اسلم خان  کو بھی ہلال امتیاز عسکری دیا گیا ۔

ریئر ایڈمرل عمران احمد، میجرجنرل عمار رضا ہمدانی،میجر جنرل عرفان علی شیخ، میجر جنرل وسیم احمد ، میجر جنرل عمران فضل ، میجر جنرل سید رضاجعفر، میجر جنرل طاہر اقبال مرحوم، میجر جنرل ملک محمد مسعود ، میجر جنرل محمد ایوب احسن بھٹی، ائیر وائس مارشل احمد حسن، میجر جنرل حسن اختر کیانی ، ریئر ایڈمرل محمد شعیب ، ریئر ایڈمرل ذکا ء الرحمن، ریئر ایڈمرل نوید اشرف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

میجر جنرل سلمان فیاض غنی ، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل قمر عدنان ، میجر جنرل سرفراز علی ، میجر جنرل محمد علی ، میجر جنرل محمد رضا جلیل، میجر جنرل طاہر گلزار ملک، میجر جنرل ثاقب محمود ، میجرجنرل محمد امتیاز ، میجرجنرل عاصم اقبال، میجرجنرل محمد انیق الرحمان ملک ، میجر جنرل شاہد محمود ، میجر جنرل محمد عاصم، میجرجنرل رفیق الرحمان ، میجرجنرل انعام حیدر، میجرجنرل فیاض حسین ، میجرجنرل نعمان زکریا، میجرجنرل خالد سعید ، میجرجنرل سرفراز محمد ، میجرجنرل شاہد نذیر، ریئر ایڈمرل اویس احمد ، ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ، ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل کو بھی ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم(شہید) کوستارہ جرات جبکہ ایئروائس مارشل ظفر اسلم اور گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن کو ستارہ بسالت سے نوازا ۔

کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید اور حوالدار انجینئر محمد آصف کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن جنید عرفان شہید کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا۔

تقریب کے دوران حوالدار عبدالرحمان، حوالدار عبدالنصیر، صوبیدار میجر منور خان اور صوبیدار منیر احمد کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے عطا کیا گیا۔

نائیک سلیم اللہ کو ان کی شہادت کے بعد ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ حوالدار امیر علی شاہ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔

سپاہی عامر خان، سپاہی رمیز علی، سپاہی میر عالم، سپاہی فخرعباس، سپاہی امداد اللہ خان، سپاہی سمیع اللہ بیگ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا جبکہ لانس نائیک نذیر خان کو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر ستارہ بسالت دیا گیا۔

سپاہی انور جان، سپاہی محمد وارث شعبان، نائیک سلیم اللہ اور لیفٹیننٹ عمیر افتخار کو شہادت کے بعد صدر عارف علوی نے ستارہ بسالت عطا کیا۔

تقریب کے دوران ونگ کمانڈر محمد عمر چوہدری کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد خان کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔