امیر جماعت اسلامی کی ملائیشیا کے سفیر سے ملاقات

279

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں ملائشین سفارتخانے کا دورہ کیا اور ملائشیئن ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط اور جرات مند موقف اختیار اور کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے پر ملائیشیا کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں ملائیشیا اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔ کشمیر میں باہر سے لاکر بھارت نے12 لاکھ لوگوں کو کشمیر کے رہائشی سر ٹیفکیٹ جار ی کردیے ہیں اور وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازشیں کر رہاہے ۔

 سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ فلسطین کی آزادی اور افغان مسئلے کے حل کے لیے بھی ملائیشیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔