ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی

193

ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا۔

ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.77 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 292.72 پوائنٹس کی بہتری سے 16784.87 پوائنٹس ہو گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.31 فیصد یا 73.00 پوائنٹس کے اضافے سے 23603.86 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ شنگھائی میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.16 پوائنٹس کے اضافے سے 3021.84 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.16 فیصد یا 3.11 پوائنٹس کی بہتری سے 2003.17 پوائنٹس ہو گیا۔