جمال خاشقجی قتل کیس، ملزمان کی سزائے موت قید میں تبدیل

155

ریاض:سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 8 میں 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 8 ملزمان کو قید کی سزائیں سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کردیا۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سزائیں سنائے جانے اور لواحقین کی دستبرداری کے بعد مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے سخت ترین ناقد جلاوطن صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانےمیں قتل کر دیا گیا تھا۔

جمال خاشقجی قتل کیس میں 20 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 بعد ازاں 8 ملزمان مقدمہ چلا تھااور گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ 3 ملزمان کو جرم پر پردہ ڈالنے کا الزام ثابت ہونے پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم بعد ازاں مقتول صحافی کے لواحقین نے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قانون کے تحت سزائیں کم کی گئی ہیں۔