اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل3دن بعد گھر پہنچ گئے۔
ساجد گوندل نے گھر پہنچتےہی خیریت کی خبر سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں واپس آگیا ہوں ، بالکل محفوظ ہوں،تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو میرے لیے فکر مند ہوئے۔
I am back and safe, and I am thankful to all friends who were worried for me.
— Sajid Gondal (@sgondal) September 8, 2020
خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم نےفوری نوٹس لیتےہوئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،جس میں تینوں افراد کو فوری بازیابی کی ہدایت کی گئی تھی۔