سیکریٹری جنرل خواتین ونگ دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
دردانہ صدیقی نے کہا کہ امن وامان، چادر کا تحفظ،فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے،موٹر وے واقعے کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو خواتین اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے بھر پور آواز بلند کریں گی۔
انہوں نے درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے،خواتین اور بچے بچیوں کے ساتھ درندگی کے مرتکب کسی معافی کے حقدار نہیں، محفوظ اور پاکیزہ معاشرے کاقیام حکمرانوں کی زمہ داری اور ہماری ضرورت ہے۔
دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اس درندگی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔