پاکستان عالمی وباؤں سے نمٹنے کیلئے قابل تقلید مثال ہے، عالمی ادارہ صحت

388

جنیوا:عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات  ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنھیں مستقبل کی عالمی وباؤں سے مقابلے کیلئے قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباؤ سے کیسے نمٹنا ہے سیکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے،فہرست میں  پاکستان کے علاوہ اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا ۔