بھارت میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہائی کمیشن متحرک

401

کورونا وائرس کی وبا کے باعث بھارت میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن متحرک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت سے مزید 74پاکستانی براستہ واہگہ بارڈرسے وطن پہنچ گئے ہیں، باقی ہم وطنوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر  ہندوستان سے رواں سال 20مارچ کے بعد سے اب تک 760پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 45لاکھ 47ہزار چارسو دوہے اور مرنے والوں کی تعداد 76ہزارایک سو 55ہوگئی ہے،جبکہ روز آنے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے، گذشتہ 24گھنٹو میں مزید 84ہزار چارسو37کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔