لاہور:آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ میرے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے جھوٹی خبریں پھیلائیں گئی، میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ڈی این اے ملانے یا اے ٹی ایم سے متعلق پیغامات جعلی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے نہ کوئی انگوٹھی ملی نہ کوئی گھڑی اور نہ ہی کوئی ملزم ابھی تک گرفتار کیا گیا ہے،جو بھی معلومات ہونگی میڈیا سے شیئرکی جائیں گی۔
انعام غنی کا کہنا تھا کہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والی خبر بھی جھوٹی ہے،جعلی اکاؤنٹ کی رپورٹ کردی گئی ہے، جو بھی پیش رفت ہوگی خود آگاہ کروں گا۔
موٹر وے کی سیکیورٹی پنجاب پولیس نے سنبھال لی،آئی جی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت کا حکم دیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ڈولفن اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی خالی تھی،ٹارچ کی مدد سے نیچے گئے،تو راستے میں بچوں کے 2جوتے ملے،تھوڑا اور آگے گئے تو ایک خاتون اپنے 3بچوں کو سمیٹے خوفزدہ کھڑی تھی،جس کی وجہ سے ہمیں اپنے قریب نہیں آنے دے رہی تھی،جب ہم نے کہاکہ ہم پولیس والے ہیں ،وائرلیس سیٹ دیکھ کر یقین کیا۔
خیال رہے کہ دو دن قبل لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گاڑی خراب ہونے پر خاتون نے پولیس سے مدد مانگی تھی ،لیکن پولیس نے اتھارٹی نہ ہونے کا کہہ کر انکار کردیا تھا ، جس کے بعد خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنا آیا۔