موٹروے واقعہ:پنجاب حکومت کا ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 25لاکھ انعام کا اعلان

429

لاہور:صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےلاہور سیالکوٹ  موٹروے واقعے پر ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 25، 25لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہونگے،کچھ دیر قبل متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوا،72گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے سی سی پی او کے بیان پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  آئی جی نے شوکاز کا نوٹس بھیجا ہے،سی سی پی او نے غیر ذمہ دار انہ بیان دیا تھا، آئی جی نے 7روز میں جواب مانگا ہے، جس کے بعد لیگل ایکشن لیا جائے گا، پوری کوشش ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔

آئی جی پنجاب  نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، ملزمان کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں،ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں، کل رات ملزم عابد علی کے نام کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد ہماری ٹیم نے بہاولنگر میں ملزم کا ریکارڈ نکلوایاہے،ریکارڈ کی مدد سے ہی دوسرے ملزم وقار الحسن کا بھی پتہ چلا،وقارالحسن کے خلاف ڈکیتی کے 2مقدمات ہیں،وہ 14دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ قلعہ ستار شاہ میں چھاپے کے دوران  جب پولیس سادہ کپڑوں میں گئی تو ملزم عابد علی اور اہلیہ فرار ہوگئیں، ان بچی کھیتوں سے ملی ہے، عابد علی کے فون ریکارڈ کی مدد  سے اس کے ساتھی تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نےکہاکہ عابد علی کا فون ریکارڈ چیک کرایا تو پتہ چلا کہ اس کے نام 4سمیں تھیں، جو مختلف اوقات کار میں بند کرچکا تھا،ایک سم جو ملزم استعمال کررہاتھا وہ اس کے نام کی نہیں ہے،ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں ۔