حکومت کاجنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کافیصلہ

402

اسلام آباد: حکومت نے جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے بعد مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی  میں ملوث مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دے دی، مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا،جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کردیا۔

فیصل واوڈا ڈرافٹ مکمل کرنے کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن نہ آئے تو پھانسی کا بل منظور کرائیں گے، اگر اسمبلی سے پھانسی کا بل منظور نہ ہوا تو نامرد بنانے کا بل منظور کرائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے یہ تجویز چند روز قبل موٹروے پر جنسی زیادتی کے بعد تیزی سے جنسی واقعات میں اضافے کے باعث کیا ہے۔