موٹروے واقعے پر حکومت الجھی ہوئی نظرآئی، شہباز شریف

205

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  موٹروے واقعے پر حکومت الجھی ہوئی نظرآئی، حکومت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پولیس افسرکی طعنہ زنی سے قوم کا دل زخمی ہوا، اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسرکرپٹ ہے،حکومت تمام محاذوں پرناکام ہوچکی ہے، موٹروے واقعہ نے پورے پاکستان کو اشکبارکردیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ ملزمان کو غائب کردیا جائے،آئی جی نے حکومت کو موٹروے پراہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق لکھا، حکومت بتائے آئی جی کے خط پرعمل کیوں نہیں کیا گیا؟ آئی جی کے خط پرایکشن نہ لینا مجرمانہ غفلت ہے۔