زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، وزیراعظم

1277

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے، موٹر وے واقعہ نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

عمران خان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں فحاشی بڑھنےسے سیکس کرائم بڑھتا ہے،جس کے بعد خاندانی نظام تباہ ہوجاتاہے،مغرب میں  بھی خاندانی نظام تباہ ہورہاہے،ارطغرل غازی اسی لیے لے کر آیا تاکہ سب اکھٹے دیکھ سکیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زیادتی میں ملوث مجرموں کی کیسٹریشن ہونی چاہیے،مجرموں کی سرجری ہونی چاہیے تاکہ وہ کچھ کرہی نہ سکے،زیادتی کرنے والے مجرموں کی سرجری کرکے ناکارہ کیا جائے،بچوں کے سامنے جو کچھ ہوا اس کابھی بہت صدمہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ  بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی،فلسطین کے لوگوں پر بہت ظلم ہوئے ، دنیا بے شک اسرائیل کو تسلیم کرلے ،جب تک فلسطین تسلیم نہ کرے فرق نہیں پڑے گا،قائد اعظم فلسطین کے ساتھ کھڑے تھے ، ہم بھی ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر کے معاملے پر بھی ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر پر انٹر نیشنل کریمنل کورٹ میں بھی جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمن کنٹینر لےکر آئے  اور سب اس لیے سوار ہوجائے کہ عمران خان یا حکومت چلی جائے،نوازشریف جب گئے تو ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ بچنے کی امید نہیں ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 10سال ملک کو لوٹا ہے ۔

عمران خان نے مزید کہاکہ کراچی کے لوگوں کو مردم شاری پر شک ہے، ہم ایف بی آر میں آٹومیشن کے لئے  زور لگا رہے ہیں،ایف بی آر میں اندر بیٹھے لوگ آٹومیشن نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے کہاکہ کئی جگہ پولیس قبضہ گروپ سے ملی ہوئی ہے،لوگ عثمان بزدارسے پوچھیں گے جان مال کی حفاظت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپٹ نہیں ہیں،پنجاب کی پولیس اور بیوروکریسی سیاسی ہوچکی،موجودہ اپوزیشن جمہوری اپوزیشن نہیں ہے۔