پاکستان سوسائیٹی آف نیورولوجی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے اشتراک سے الزائمر کے دن کی مناسبت سے 19 ستمبر کوآغا خان یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ایک ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس ویبینار میں پاکستان، سنگاپور، بھارت سے ماہرین دماغ و اعصاب اس مرض کے علاج کی جانب ہونے والی جدید تحقیق پر روشنی ڈالیں گے، جن میں ڈاکٹر عبد المالک، ڈاکٹر محمد واسع، ڈاکٹر سلیم باریخ،پروفیسر اعجاز وہرہ، ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر کرا جونز (سنگاپور) اور ڈاکٹر من موہن مہندترا (بھارت) سے بذریعہ زوم لنک شریک ہوںگے۔ واضح رہے کہ الزائمر ایسا مرض ہے جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے اور یہ آہستہ آہستہ مریض کو موت کے منہ کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ا س مرض کی آگہی اور اس کے علاج کے سلسلے میں 21 ستمبر کو عالمی سطح پر الزایمر کا دن مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے ۔