کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فیصل سبزواری ٹوئٹر پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹر پر ترجمان ایم کیو ایم کا بیان پوسٹ کیا کہ ‘سانحہ بلدیہ کیس میں رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتی ہے کہ اس کیس سے ایم کیوایم پاکستان کا کوئی تعلق نہیں’۔
یہ بھی بتا دیں حماد صدیقی کون ہیں، بھولا اور چریا کون ہیں ؟
رؤف صدیقی کا نام آگ لگانے اور لگوانے والوں میں تو تھا ہی نہیں https://t.co/xyGwMWSDeD— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) September 22, 2020
جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر محنت و تعلیم سعید غنی نے سوال کیا کہ ‘یہ بھی بتا دیں حماد صدیقی کون ہیں، بھولا اور چریا کون ہیں ؟ رؤف صدیقی کا نام آگ لگانے اور لگوانے والوں میں تو تھا ہی نہیں’۔
یہ تینوں سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔
ویسے آپ کی حکومت نے اس سانحے کی تین کے قریب جے آئی ٹی کیوں بنائیں؟
پہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟
وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟
اور ہاں عذیر بلوچ، ظفر بلوچ وغیرہ صدر، وزیر اعلی کو جانتے بھی نہیں https://t.co/0J8SbAtrRi— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) September 22, 2020
اس پرفیصل سبزواری نے سعید غنی کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ کیس میں سزا پانے والے تینوں ملزمان سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ ویسے آپ کی حکومت نے اس سانحے کی تین کے قریب جے آئی ٹی کیوں بنائیں؟،اورپہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟ وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟۔
انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ، ظفر بلوچ وغیرہ صدر، وزیر اعلی کو جانتے بھی نہیں۔