آئی پی ایل: 2 قانونی گیندوں پر 27 رنز پڑگئے

702

شارجہ: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نےصرف 2 گیندوں پر 27 رنز دے دیے۔

راجستھان رائلز سے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپرکنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے جبکہ آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر جوفرا آرچر نے چھکے جڑے، اگلی گیند نو تھی جس پر آرچر نے پھر چھکا لگایا اس دوران  1نوبال کا رن ملا، اگلی فری ہٹ پھر نوبال تھی، اس پر بھی انگلش کرکٹر نے چھکا جڑا، اس پر بھی 7 رنز بنے۔

IPL 13: Lungi Ngidi bowls joint most expensive final over, concedes 30 runs  against Rajasthan Royals

دلچسپ بات یہ کہ اگلی بال وائیڈ تھی، اس پر بھی ایک رن ملا، اس طرح 2 لیگل بالز پر27 رنز بنے جبکہ آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل میں دو گیندوں پر 27 بنانا ایک ریکارڈ ہے۔