مصری آمر السیسی کے خلاف عوامی مظاہرے زور پکڑ گئے

316

قاہرہ : مصری صدر عبدالفتح السیسی کے خلاف عوامی احتجاج روز پکڑ گیا، حکومت مخالف مظاہروں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی تورا جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ کر دیا اور جیل توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تین پولیس افسر اور چار قیدی ہلاک ہوگئے۔

A protester carries a sign that reads, "Don't be afraid; say, el-Sissi must leave Cairo," Sept. 21, 2019. (Reuters Photo)

مصری جیل حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے چاروں قیدیوں کو سزائے موت کی سزا دی گئی تھی۔

دوسری جانب السیسی کے خلاف عوامی احتجاج زور پکڑرہا ہے، موجودہ صدر اور سابق آرمی چیف جنرل السیسی گزشتہ سال ستمبر میں دوبارہ مصر کے صدر منتخب ہوئے جس پر عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ السیسی حکومت کے بعد ان کے لئے زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے، بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ صحت عامہ کی کوئی پالیسی نہیں۔

واضح رہے کہ آمر السیسی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کرکے جیلوں میں قید کررہی ہے جبکہ مصر کی سب مقبول جماعت اخوان المسلمین کے کئی سرکردہ رہنما بھی اس وقت جیلوں میں ہیں یا ان پر دہشت گردی کے مقدمات چلا کر سزائے موت دی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں مصر کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت فوج کے اعلیٰ افسروں کو بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔