ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے معتمرین مسجدِ حرام میں استقبال کیلیے’ایس اوپیز’ کا اعلان کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد مسجد حرام میں آنے والے زائرین کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کرونا جیسے وبائی مرض سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھئیے: عمرہ زائرین کیلیے نئی اپیلی کیشن
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدحرام میں داخل ہونے والے معتمرین میں بخار کی نشاندہی اور کورونا کی علامات کا پتا چلانے کے لیے جدید ترین ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائےگا، ان کیمروں کی مدد سے زائرین کی صحت کے بارے میں مدد ملے گی اور ان کی روشنی میں انتظامیہ کو مزید حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے۔
مسجد حرام می
مزید پڑھئیے: سعودی عرب کا محدود افراد کے لیے عمرہ بحال کرنے کا اعلان
مسجد حرام کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد حرام میں عمرہ کے مناسک کی ادائی کے دوران ایس اوپیز میںمزید سختی کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ‘کوویڈ 19’ سے محفوظ رکھنا ہے۔