ارطغرل غازی” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

643

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامے” ارطغرل غازی” نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

دنیا بھر میں مقبول اور خاص کر مسلم دنیا کی ٹی وی انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامے سیریل ارطغرل غازی نےایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا۔

ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب تک دنیا بھر میں  3ملین باردیکھا جا چکا ہے اور 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔

تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اپریل سے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اسے نشر کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہاجاتا ہے، سیریز عثمانی سلطنت سے قبل 13 ویں صدی میں اناطولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

درلش ارطغرل کے تین اہم کردار پاکستان آنے کو تیار

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز “درلش ارطغرل”میں مرکزی کردار اداکرنے والے مزید تین اہم کردار پاکستان آنے کو تیار ہوگئے۔

درلش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی “اسراء بلجیک”کے بعد اب ارطغرل غازی مزید تین  اہم کردار “دوآن بے”(روشان)، “بمسی” ( بابر) اور اصلحان خاتون نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہرکردی۔

10 Reasons to Watch Drama Dirilis Ertugrul in Urdu Dubbing ...

درلش ارطغرل کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی کلثوم علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا کہ “آپ کے محبت بھرے پیغامات اور کمنٹس کے لیے بہت شکریہ، آپ کی قیمتی تعریفوں نے مجھے بہت خوش کیا ہے”،مجھے کبھی پاکستان آنے کا موقع نہیں ملا لیکن مجھے اُمید ہے کہ اِس وبا کے ختم ہونے کے بعد میں پاکستان ضرور آؤں گی اور اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گی۔

How does Ertuğrul Aslıhan Hatun die in history? Who is Aslıhan Hatun?

اداکارہ نے مزید لکھا کہ “تب تک کیلئے آپ سب اپنا خیال رکھیں اور استنبول سے آپ سب کیلئے بہت ساری نیک تمنائیں۔

دوسری جانب ارطغرل غازی میں دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کرنے والےجاوید چتین گونر نے ایک نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے میں بہت خوش ہوں”،جاوید چتین گونر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو جو مثبت ردعمل دیا ہے اُس کے لیے ہماری پوری ٹیم آپ کی مشکور ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ “میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا ملک ہے”، میں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔‘ ‘

bamsı hashtag on Twitter

قبل ازیں  ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی 28 سالہ اسراء بلجیک اور بمسی نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز “ارطغرل غازی” نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

Ertuğrul ne zaman başlıyor?

ڈرامہ ارطغرل غازی کیخلاف پوسٹیں کرنے پر کارروائی، صحافی گرفتار

انقرہ: پاکستان میں تو سوشل میڈیا مادر پدر آزاد ہے، آپ جس کی چاہے تضحیک کریں یا ڈس انفارمیشن پھیلائیں، آپکو کوئی کچھ نہیں کہے گا، لیکن ترکی میں ایسا نہیں ہے، اور اسی لئے مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’’درلش ارطغرل‘‘ پر تنقید کرنے والے ترک صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک پولیس نے کارروائی کرکے  صحافی اوکتائے کاندامیر کو صوبہ وان میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے، صحافی نے سوشل میڈیا پر ڈرامے سے متعلق منفی پوسٹیں کی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاندامیر کو آرٹیکل 130 پینل کوڈ کے تحت  گرفتار کیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی مرنے والے شخص کی ہتک عزت پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔