چچا کی گرفتاری پر مریم نواز کی پریس کانفرنس خوشی کا اظہارتھی

360

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورٹ کےساتھ کوئی گٹھ جوڑ نہیں،شہباز شریف کافیصلہ عدم ثبوت کی بنیاد پر ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ شہبازشریف عدالت کو سوالات کے جوابات نہ دینے پرگرفتارہوئے، شہباز شریف کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ  مریم نوازآج خاندانی رئیس ہونے کا دعویٰ کررہی تھیں، یہ لوگ خود کو قانون سے بالاترسمجھتےہیں ،جب کوئی ادارہ ذرائع آمدن کا پوچھے تو  یہ لوگ جواب  دینا توہین سمجھتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،ان لوگوں کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں، یہ اقتدارمیں آکرکرپشن کرتے ہیں،اب ایسے نہیں ہوگا، ادارے اپنے فیصلے خود کریں ہم سیاسی بنیادوں پرفیصلے نہیں چاہتے۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ واضح ہو گیا شہبازشریف کی پارٹی قانونی جنگ ہارگئی،مریم نواز کی پریس کانفرنس فرمائشی پروگرام تھا، چوری کو سیاسی بیانیے کی جانب منتقل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، مریم نواز نے آج چچا کے خلاف چارج شیٹ پیش کی،بھتیجی نے چچا کی سیاست کا باب بند کردیا۔