لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ملک میں احتساب و انصاف ہوتا تو عاصم باجوہ گرفتار ہوتے، وہ وقت دور نہیں جب عوام اس حکومت کا احتساب کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ شہباز شریف نےبھائی کیخلاف استعمال ہونےسےانکارکیا تو انہیں گرفتار کرلیا گیا،شہباز شریف نے بھائی کےخلاف کھڑے ہونےکے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔
آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے،شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔
شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020