جنوبی افریقہ بمقابلہ آئرلینڈ، نئے ڈی آر ایس پلیئنگ کنڈیشنز کا اطلاق ہو گا

184

جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نئے ڈی آر ایس (ڈسیشن ریویو سسٹم) پلیئنگ کنڈیشنز کا اطلاق ہو گا۔ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو ڈی آر ایس یعنی ڈسیشن ریویو سسٹم میں بعض تبدیلیوں کی تصدیق کی تھی، اس تبدیلی سے ایل بی ڈبلیو کے ناٹ آؤٹ فیصلوں کو تبدیل کرنا مزید آسان ہوجائیگا۔ آن فیلڈ ایمپائر کے ایل بی ڈبلیو فیصلے کو ٹی وی کے ایمپائر سے تبدیل کروانے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ گیند کم سے کم سٹمپ کے کسی بھی حصے کو لگ رہی ہے۔