پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

158

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 353.36 پوائنٹس کی کمی سے 39781.95 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں16 ارب 23 کروڑ 67 لاکھ 79 ہزار 578 روپے کی کمی رہی جبکہ خرید و فروخت میں 15 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 170 حصص کی مندی رونماء ہوئی، اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 10 ارب 28 کروڑ 2 لاکھ 26 ہزار 548 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 353.36 پوائنٹس کی کمی سے 39781.95 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 216.91 پوائنٹس کی مندی سے 22107.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 168.02 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 582.82 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 149.80 پوائنٹس کی کمی سے 16986.12 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 74.94 پوائنٹس کی مندی سے 15461.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 109.65 پوائنٹس کی کمی سے 18854.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔