عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں،پرویز رشید

265

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کرکے کیا پیغام دے رہے ہیں۔ عمران خان کے نزدیک قانون کی پاسداری کرنا صرف دوسروں کی ذمہ داری ہے خود وہ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں، عمران خان تمام ضابطوں کو پاؤں تلے روندنے کے باوجود انتخابات میں شکست سے دوچار ہیں

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نےکہا کہ عمران خان کے نزدیک قانون کی پاسداری کرنا صرف دوسروں کی ذمہ داری ہے جبکہ وہ خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی پابندی کی اور قانون کا احترام کیا اور خود کو انتخالی مہم سے دور رکھا جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پاؤں تلے روندنے کے باوجود انتخابات میں شکست سے دوچار ہیں، مسلم لیگ (ن) قانونی تقاضوں کے تحت انتخابی مہم سے دوری اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی عوام نے خدمت اور کارکردگی کی بناء محمد نواز شریف پر اعتماد کااظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام فریقوں کو مساوی مواقع فراہم کرے۔ ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کے منتظر ہیں۔