بینائی کو صحت بخش رکھنے والے عوامل

525

1) آپ کے جسم کی صحت کا براہِ راست تعلق آپ کی غذا سے ہے۔ آپ کی بینائی بھی انہی غذاؤں سے بہتر ہوگی جس میں آنکھوں کی افادیت کیلئے اجزاء شامل ہوں مثلاً ہرے پتوں والی سبزیاں، ٹیونا اور دیگر قسم کی مچھلیاں، انڈے، میوے اور دیگر پروٹین سے بھرپور غذائیں اور کینو یا لیموں وغیرہ۔

2) سگریٹ نوشی فوراً ترک کردیں کیونکہ اس کا دھواں اور جسم کے اندر جانے والے اجزاء آپ کی آنکھوں میں ایک مخصوص نص جو آپ کو دیکھنے میں مدد کرتی ہے، نقصان پہنچاتی ہے۔

3) جب بھی دن کے وقت باہر نکلیں، دھوپ کا چشمہ پہنیں۔ یہ چشمہ آپ کی آنکھوں کو سورج کی اُن شعاعوں سے محفوظ رکھے گا جو آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

4) کمپیوٹر اسکرین یا اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کو زیادہ دیر تک گھورنے سے گریز کریں۔

5) بینائی کے ماہر ڈاکٹر سے وقتاً فوقتاً رجوع کرتے رہیں تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی معمولی پیچیدگی آپ کی بینائی میں رونما ہونا شروع ہوچکی ہے تو بروقت پتہ لگ سکے۔