خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ہوشربااضافہ

392

اسلام آباد: ملک میں خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رواں سال  2020 کے پہلے 7 ماہ کے دوران صرف پنجاب میں 2043 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے دوران پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے 3881 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں جنوری سے جولائی تک صرف 7 ماہ میں 2043 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 111 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ خواتین کے ساتھ ایسے ناورا سلوک میں گرفتار ہوئے مجرموں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔

اس سے قبل 2019 کے پہلے 6 ماہ کےدوران ملک بھر میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے 1304 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال کے اسی عرصے میں 1489 بچے جنسی حوس کا نشانہ بنے۔ یوں جنسی زیادتی کے واقعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا جن میں 53 فیصد بچیاں جبکہ 47 فیصد بچے تھے۔

سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے معاملے میں والدین کو غیر معمولی احتیاط برتنا ہوگی، ایسے واقعات کا یک دم ختم ہونا ممکن نہیں لیکن فوری اور سخت سزاوں کے نفاذ سے نمایاں کمی ضرورممکن ہوسکتی ہے۔