کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 1 اور 2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں 2 ارب 77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک آؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اورٌپاکستان سپر لیگ کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پی ایس ایل 1 اور 2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی جس میں پی ایس ایل کے سیزن 1 اور 2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں 2 ارب 77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں تین ٹیموں کی فرنچائز کم قیمت پر فروخت کی گئیں ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کم قیمت پر نیلام کی گئیں۔
اس موقع ر چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کمیٹی کے سولات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پر پیرا قوانین لاگو نہیں ہوتے،اس وقت مشکل حالات تھے پی ایس ایل کا انعقاد ضروری تھا، کمیٹی کے ایک رکن نوید قمر نے کہا کہ پی سی بی خودمختار ضرورہوگا لیکن مالک حکومت ہے۔