سونے کی قیمت میں اضافہ

161

کراچی: مقامی اور غیرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1910 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

ملکی صرافہ بازاروں میں سونے  کی قیمت میں فی تولہ اور فی دس گرام 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96022 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے۔