نیشنل ٹی 20 کپ: نوجوان کھلاڑی سلیکٹرز کی نظروں میں

291

نیشنل ٹی 20 کپ میں دھماکے دار انٹری کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو دورہ زمبابوے سے قبل سلیکٹرز کی نظروں میں آگئے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کرکٹرزعبداللہ شفیق، ذیشان اشرف اور ذیشان ملک کو قومی کرکٹ ٹیم کی اگلی آزمائش زمبابوے سے ہوم سیزیز کیخلاف ہوم سیریز کے دوران موقع ملنے کا امکان ہے۔

زمبابوےکےخلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

پی سی بی کی جانب سے دونوں سیریز کے لیے ایک ساتھ کھلاڑیوں کا اعلان کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ کورونا پروٹوکولز کو یقینی بنانے کے ساتھ نیوزی لینڈ روانگی کیلیے سفری دستاویزات کی بروقت تکمیل میں آسانی ہو۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ملتان میں ہی موجود ہیں جہاں وہ کھلاڑیوں کی فہرست پر  ساتھیوں سے تبادلہ خیال بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نوجوان کرکٹرز عبداللہ شفیق، ذیشان اشرف اور ذیشان ملک کو 36 رکنی دستے کا حصہ بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے، تینوں نے اب تک قومی ایونٹ میں بہتر کارکردگی سے سب کے دل جیتے ہیں، اس سے پہلے ڈومیسٹک سیزن میں بھی ان کا ریکارڈ خاصا متاثر کن رہاہے۔

اس سے قبل مصباح الحق زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کی جگہ چند نئے چہروں کو آزمانے کا عندیہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

دورہ انگلینڈ میں نظر انداز ہونے والے لیگ اسپنر عثمان قادر کی واپسی متوقع ہے  جبکہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان دکھائی نہیں دے رہا، انگلینڈ سے سیریز کے لیے منتخب بیشتر کرکٹرز شامل ہوں گے۔ سینئر ٹیم کو کیویز سے2 ٹیسٹ اور3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنا ہے، پاکستان اے کے 2چار روزہ اور 6 ٹی20 مقابلے بھی شیڈول ہیں، اس کیلیے بھی کھلاڑیوں کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔