شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

297

وزیرستان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شربہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

واضح رہے 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہی کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔