حکومت مخالف اتحاد کا پہلا جلسہ ملتوی

328

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبرکو ملتوی ہونے والا جلسہ اب 18 اکتوبر کو ہوگا۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔