لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

108

گوجرانوالہ (صباح نیوز)ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔لیگی رہنما کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گزشتہ روز عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے،لیگی رہنمانے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی۔ رہنما کے خلاف سیٹلائٹ ٹائون میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں ،مقدمے میں ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا۔