مصر: اخوان المسلمین کے مزید 13 کارکنوں کو پھانسی دیدی گئی

543

قائرہ: مصر میں اخوان المسلین کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیاں جاری، مصری حکومت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے مزید 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے دی۔

ترک اخبار کے مطابق مصر کے ڈکٹیٹر حکمران عبدالفتح السیسی کی حکومت نے کئی سال سے قید 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دی ہے،تمام افراد اخوان المسلمین کے کارکن اور ہمدرد تھے۔

مصری ٹی وی نے بھی اخوان المسلمین کے 13کارکنوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پھانسی پانے والے ان افراد پر حکومت کے خلاف بغاوت اور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

اخوان المسلمین نے پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت جب مصری حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں،حکومت سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے کر نوجوانوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔