چودہ سالہ جرمن لڑکی بائیسائیکل چلاکر پولینڈ پہنچ گئی

189

 جرمنی کی 14 سالہ لڑکی اپنی دادی سے ملنے بائیسائیکل چلاتی ہوئی پولینڈ پہنچ گئی جبکہ جرمنی کی پولیس نے لڑکی کی تلاش میں اس کے گاﺅں اور گردونواحی علاقہ کا کونہ کونہ چھان مارا۔

رپورٹس کے مطابق لیونے برگ نامی علاقہ کی پولیس نے بتایا کہ نیکولا نامی جرمن لڑکی اپنے گاﺅں سے بائی سائیکل پر سوار ہو کر نکلی اور اپنے گھر والوں کو مطلع کئے بغیر400 کلومیٹرز دور پولینڈ میں اپنی دادی کے پاس پہنچ گئی جبکہ دوسری طرف پولیس نے لڑکی کے والدین کی اطلاع پر لیونے برگ کا پورا علاقہ چھان مارا تاہم دادی کے گھر والوں کومطلع کرنے پر والدین لڑکی کو اپنے گھر بحفاظت واپس لے آئے۔