بغاوت کی ایف آئی آر سےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں، شبلی فراز

246

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بغاوت کی ایف آئی آر سےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں، گذشتہ حکمران لوٹ مارمیں لگے رہےاورمال بنایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئیےشبلی فراز نے کہاکہ ہم نےکوئی غداری کےسرٹیفکیٹ نہیں دیے، پنجاب کےسابق وزیراعلیٰ پوری طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، اگراس ملک میں کوئی بھی کرپٹ نہيں تھا  تویہ ملک اس حالت میں کیوں آيا، کوئی کتنی باربھی وزیراعظم بناہوجرم کریگاتوسزاہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کاحال لیبیا،عراق یاافغانستان جیسا ہوجائے، جوبیانیہ بیان کیاجارہاہے یہی باتیں ہمارے دشمن بھی کررہے ہیں، ہماری جنگ ان سےہےجنہوں نےذاتی مفادات کیلئے ملک کااستحصال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اداروں کو آگےلے جارہےہیں اور ملک کی خوشحالی کیلیے کام کرتے رہیں گے، ہمیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم اپنے کام کررہےہیں، دشمن پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے بھارت کی بھر پورکوشش ہےکہ وہ ہمیں بلیک لسٹ میں لےجائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ‏ پی آئی اے میں بہت مسائل ہیں،کوروناکےدوران پی آئی اے کا7.8ارب کاریونیو بڑھا، ہم سندھ حکومت کےمسائل حل کرنے میں مددکررہےہیں۔

شبلی فراز نے کہاکہ صنعتوں کی پیداوارمیں بڑےپیمانے پربہتری آئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کےباعث کپاس کی پیداوارکےاہداف پورےنہیں کرسکیں گے،بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔