سونے کی قیمتوں میں کمی

166

 یورپی و ایشیائی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1338.36ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 2.10ڈالر کمی کے بعد 1342.60ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2فیصد کم ہوکر 1334.71ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے نرخ 0.4فیصد کمی کے بعد 1339ڈالر فی اونس رہے۔