دوران پرواز سام سنگ نوٹ موبائل میں آگ لگ گئی

267

بھارت کے شہر چنائے کے ائر پورٹ پر لینڈینگ کے دوران سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو موبائل کی بیٹری نے سلگنا شروع کر دیا، موبائل کے شعلے میں لپکنے سے پہلے ہی اسے پانی میں ڈال کر بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انڈی گو ائر کا ایک طیارہ جس میں 175 مسافر سوار تھے میں ایک مسافر کے دستی سامان میں موجود سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو موبائل نے اس وقت سلگنا شروع کر دیا جب طیارہ سنگا پور سے طویل پرواز کے بعد چنائے ائر پورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔موبائل کے سلگنے کی نشاندہی ایک مسافر کی شکایت پر ہوئی جب اس نے عملے کو کہا کہ اس کو اپنی نشت کے قریب سے جلنے کی بو محسوس ہو رہی ہے،عملے کی طرف سے جانچ پر پتہ چلا کہ اوور ہیڈ کیبن میں رکھے گئے ایک مسافر کے سامان سے دھواں اٹھ رہا ہے جس پر اسے فوری کھولنے کے بعد موبائل کو اٹھا کو باتھ روم میں پانی سے بھرے ٹب میں ڈال دیا گیا۔واقعہ کے وقت طیارے میں کھلبلی مچ گئی تھی تاہم بروقت تدارکی اقدامات نے کسی بڑے حادثہ کو ظہور پذیر ہونے سے روک دیا اور طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔نوٹ ٹو فون 2012 میں لانچ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سام سنگ نوٹ سیریز کے موبئلز فونز کو دوران پرواز ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔