شاہ محمودقریشی کا انڈونیشیا کے ہم منصب کو ٹیلی فون

297

اسلام آباد:وزیرِخارجہ شاہ محمودقریشی نے انڈونیشیا کے ہم منصب ریتنومار سودی کو ٹیلی فون کیا،دوطرفہ اور اقتصادی وتجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے انڈونیشن ہم منصب کو سلامتی کونسل کی کامیاب صدارت پر مبارک باد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

 انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔

دونو وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی ومعاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق  کرتے ہوئے دفاعی تعلقات پر بھی اطمینان کااظہار کیا۔

جبکہ دوسری جانب وزیرِخارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرِصدارت معاشی سفارت کاری کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا ، جس میں معاشی سفارت کاری کےطےکردہ اہداف اور کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مستحکم خارجہ پالیسی کیلئےملکی معیشت کااستحکام ناگزیر ہے،پاکستان کےاقتصادی  تعلقات کوفروغ دینےکیلئے”معاشی سفارت کاری” کاآغازکیا، دوطرفہ تجارت کےفروغ کے مثبت نتائج سامنےآرہے ہیں۔