طالبان اور افغان حکومت میں معاہدہ کروانے پر پاکستان کیلئے اقتصادی مراعات کا امریکی پلان

309

دوحہ:امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ سائیڈ ڈیل کر سکتی ہے، جبکہ امریکا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اقتصادی مراعات دینے پر غور کررہی ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو میں ویڈیو لنک سے خطاب  میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ اقدام داخلی امن کے حوالے سے اٹھایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر کابل اور طالبان معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان کیلئے اقتصادی مراعات دیکھ رہے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارتکاری اور مدد کا شکریہ ادا کیا۔