فضل الرحمن کی سیاست اسلام نہیں‘ اسلام آباد کیلیے ہے‘ پرویزخٹک

47

نوشہرہ (صباح نیوز/ اے پی پی) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام کے لیے نہیں اسلام آباد کے لیے سیاست کر رہے ہیں‘ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ میعاد پوری کرے گی۔ جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ مولانا نوازشریف اور زردادی کی کرپشن چھپانے کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں‘ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نوشہرہ میں انجمن تاجران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہر ادارے میں میرٹ پر بھرتیاں ہوئی ہیں‘ سفارش کلچر ختم ہو چکا ہے‘ بیوروکریٹ عمران خان کو دھوکا دے ر ہے ہیں۔