کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام احتیاط کریں، اسد عمر

224

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ گزشتہ 6 ہفتےسے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اوسط شرح دو فیصد سے کم تھی،جس میں گزشتہ ہفتےاضافہ ہوا ہے اور وہ دو فیصد سے زیادہ رہی۔

انہوں نےکہا کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لوک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں انتظامیہ کوبھی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن  ہے۔