جنوبی وزیرستان میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

92

نارووال(صباح نیوز) جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے گاؤں بھیلووالی کے رہائشی محمد اکمل کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں احسن اقبال،رانا منان،عسکری حکام،سیاسی شخصیات سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احسن اقبال نے شہید کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔