یو اے ای کا پہلا تجارتی کارگو جہاز اسرائیل پہنچ گیا

293

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی، سیکورٹی، انٹیلی جنس معلومات و دیگر کے بعد باضابطہ تجارت کا آغاز ہوگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ’آج تاریخ ساز موقع ہےپہلی بار، متحدہ عرب امارات سے آنے والا ایک کارگو جہاز اب ہیفا کی بندرگاہ میں داخل ہوگیا ہے یوں اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان ایک نیا تجارتی روٹ کھل گیا ہے’۔

 ہمارے درمیان امن معاہدہ باہمی تعاون کا باعث ہے جو اسرائیل کے شہریوں کے لئے اربوں ڈالر لائے گا، خاص طور پر کورونا دور میں اہم ہے تاکہ ہم سب کی مدد کریں اور معیشت کو مستحکم کرسکیں۔

کارگو جہاز متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ سے ایک بحری جہاز تجارتی ساز و سامان لےکر اسرائیل کی حائفا بندرگاہ پہنچا۔

عرب اسرائیل معاہدے پر دستخط کردیے گئے

واشنگٹن: اسرائیل، متحدہ عرب امارات( یو اے ای) اور بحرین کے مابین باقائدہ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پردستخط کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب  وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، ابوظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان اور عبدالطیف بن راشد نے شرکت کی، امن معاہدہ انگلش ،عربی اور عبرانی زبان میں لکھا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے عرب لیگ کے 22 ممالک کو ہدف بنایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ باقائدہ سفارتی تعلقات قائم کریں  تاہم یواے ای اور بحرین کو صیہونی ریاست تسلیم کرنے پر سخت عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقیم فلسطینی آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جبکہ انہوں نے بحرین، عرب امارات سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ معاہدے پر دستخط نہ کریں۔

واضح رہے کہ آج یو اے ای اور بحرین کے معاہدے کےبعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عربریاستوں کی تعداد 4ہوگئی ہے، مصر نے 1979میں اور اردن نے 1994میں اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔

اردن نے اسرائیل کیلیے فضائی حدود بحال کردیں

یروشلم: اردن نے کمرشل فلائٹس کے لیے اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کواپنی فضائی  حدود استعمال کرنے کی اجازت دےدی۔

اسرائیل اور اردن کے مابین طے معاہدے کے بعد اسرائیلی مسافرطیارےعرب، خلیجی ممالک اور مشرقی ایشیا کے لیے اردن کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے جس سےان کے سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔

معاہدوں پر دونوں ملکوں کی سول ایوی ایشن اتھاڑی کے اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آنے اورسعودی عرب کے اسرائیل سے پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے مذاکراتی عمل کو تیز کردیا ہے۔