جگر کو صحت بخش رکھنے والے عوامل

484

1) شراب نوشی تک کردیں۔ یہ جگر کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس میں سوجن یا زخم کا باعث بن سکتا ہے جو کہ آگے چل کر مہلک ثابت ہوتا ہے۔

2) صحت مند غذا کھائیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔ اپنا وزن قابو میں رکھیں۔ یہ تمام اقدامات، فیٹی جگر کی بیماری (این اے ایف ایل ڈی) کی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔

3) دوائیں لیتے وقت دھیان رکھیں کہ کونسی دوائیں لے رہے ہیں۔ کچھ کولیسٹرول دواؤں کا کبھی کبھار منفی اثر پڑ سکتا ہے جو جگر کیلئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں پین کلر لیتے ہیں تو یہ آپ کے جگر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

4) یرقان (hepatitis) ایک سنگین بیماری ہے جو آپ کے جگر کی فعالیت کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ ہیپاٹائٹس اے ایسے پانی یا کھانے سے ہوتا ہے جس میں ہیپاٹاءٹس کا وائرس موجود ہوتا ہے۔ یرقان کا ٹیسٹ وقتاً فوقتاً کرواتے رہنا چاہیے۔

5) صفائی کرنے والی کچھ مصنوعات، ایروسول مصنوعات ، اور کیڑے مار دوائیوں میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو سانس کے ذریعےاندر جاکر آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان سے براہ راست رابطے سے گریز کریں۔ اسی طرح سگریٹ نوشی بھی آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

6) کافی پیئں۔ مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ کافی پینے سے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔