عراق کے دارلحکومت بغداد میں داعش کی جانب سے کیے گئے خودکش بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک اوراٹھائیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
داعش نے خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی عماق نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد کے مغربی علاقے میں خودکش بم حملے میں ایران کی حمایت یافتہ بدر تنظیم کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔