ورلڈ بینک نے پنجاب کےلئے63کروڑ کی قسط جاری کر دی

194

 ورلڈ بینک نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کھالہ جات کو پختہ کرنے کے جاری منصوبہ کےلئے رواں مالی سال کے تحت63کروڑ50لاکھ روپے کی قسط جاری کر دی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے اس مشترکہ منصوبے کی تکمیل کا ہدف 30جون2017ہے ،گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈی سی اوز کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ گرانٹ ضلعی حکومت میں آئندہ چند روز تک منتقل کر دی جائے گی، جس میں سے ضلع سرگودھا کو 3کروڑ61لاکھ 61ہزار روپے ، میانوالی 26لاکھ 86ہزار روپے ،بھکر2کروڑروپے اور ضلع خوشاب کو 19لاکھ روپے جاری ہونگے۔