سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئرویز کو جرمانہ کردیا

164

کراچی:سول ایوی ایشن حکام نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئرلائن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے غیرملکی ایئرلائن کو جرمانہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بغیر کرونا ٹیسٹ مسافروں کو لانے پر سی اے اےنےقطر ایئرویز کو ایک لاکھ کا جرمانہ عائدکردیا،ایئرلائن مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ و دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔