ایک ٹیرا بائٹ گنجائش والا میموری کارڈ مارکیٹ میں آنے کو تیار

279

سین ڈسک  نے دنیا کے پہلے 1 ٹیرا بائٹ کی گنجائش والے ایس ڈی کارڈ کا پروٹو ٹائپ پیش کردیا،دنیا کا پہلا 1 ٹیرا بائٹ گنجائش والا میموری کارڈ اس ہفتے فوٹو کینا  فوٹو گرافی  2016  شو میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ میموری کارڈ آئندہ اسمارٹ فونز کی ڈیٹا اسٹوریج صلاحیت میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردے گا لیکن ساتھ ہی ساتھ ایچ ڈی، فور کے، ایٹ کے اور وی آر ویڈیوگرافی میں ا ستعمال ہونے والے کیمروں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا اور ان میں اعلی معیار کی حامل کئی گھنٹوں جتنی طویل ویڈیوز محفوظ کی جاسکیں گی۔ایک ٹیرابائٹ کا یہ ایس ڈی میموری کارڈ بطورِ خاص K4اور8K اور ورچوئل رئیلیٹی ویڈیوز کےلئے گنجائش کے مسلسل بڑھتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ہاف ایچ ڈی اور ایچ ڈی ویڈیوز کے مقابلے میں مذکورہ اقسام کی ویڈیوز کو فی سیکنڈ کئی گنا زیادہ ڈیجیٹل میموری درکار ہوتی ہے۔

اس شعبے سے وابستہ ماہرین و ناقدین کا خیال ہے کہ اس کی تعارفی قیمت 800 ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے یعنی یہ بہت مہنگا ہوگا۔ لیکن اس کی زبردست گنجائش کو دیکھتے ہوئے شاید یہ کوئی مہنگا سودا ثابت نہ ہو کیونکہ ایک بار خریدنے کے بعد یہ صارف کو لمبے عرصے تک کسی نئے میموری کارڈ کی خریدنےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔